سندھ حکومت کا بلدیاتی انتخابات  کے حوالے سے بڑا فیصلہ

May 30, 2022 | 12:36:PM

(ویب ڈیسک)سندھ حکومت نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کا فیصلہ کرلیا،بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کے لئے متعدد سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخاب کا پہلہ مرحلہ ملتوی کرنے کی درخواست الیکشن کمیشن میں یکم جون کو دی جائے گی۔ درخواست صوبائی وزیر بلدیات ناصر شاہ اپوزیشن جماعتوں کے اتفاق کے بعد جمع کرائیں گے،
 الیکشن کمیشن کو نئی تاریخ کے حوالے سے بھی کی گئی مشاورت سے آگاہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیںسیاسی قیادت  لڑائیاں ختم کرے: اسلام آباد ہائیکورٹ  سے بڑی خبر

مزیدخبریں