عمران خان اور زرداری  کی لیک آڈیو کو درست سمجھتا ہوں۔وزیر اعلیٰ سندھ

May 30, 2022 | 12:58:PM

(ویب ڈیسک)وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کا عہدہ قابل احترام ہے لیکن اب صدر مملکت اپنے اختیارات کا غلط استعمال کررہے ہیں۔  
تفصیلات کے مطابق  وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان اور زرداری صاحب کی لیک آڈیو کو درست سمجھتا ہوں۔ عمران خان اور زرداری صاحب نے آڈیو کی تردید نہیں کی۔عمران خان تقریر میں اسلامی ٹچ دیتے ہیں کلمہ پڑھ کر کہہ دیں کہ انہوں نے ملک ریاض سے رابطہ نہیں کیا۔شاہ محمود قریشی نے آڈیو کی تردید کی کیا وہ اس موقع پر موجود تھے۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ نیب اور انتخابی اصلاحات بلز پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیشن میں پاس کیے گئے۔ڈاکٹر عارف علوی  پی ٹی آئی کے  ورکر نہ بنیں۔ آئین کے مطابق صدر وزیراعظم کی تجویز پر عمل کرنے کا پابند ہے اگر10 روزبعد تک وزیراعظم کی تجویز نہیں مانی جاتی تو آئین کے مطابق اس تجویز پر عملدرآمد شروع ہو جاتا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے نیب قوانین میں ترامیم کیں جن سے انتقامی مقدمے بن سکتے تھے۔ نیب کا طریقہ کار یہ تھا کہ 10،10 سال کیس چلتا تھا۔نیب کے حوالے سے ترامیم کردی گئی ہیں اب غلط کیس بنانے پرنیب افسران کو5 سال کی سزا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:      بلوچستان بلدیاتی الیکشن، آزادامیدوار1222 نشستوں پر کامیاب

مزیدخبریں