حج آپریشن۔پی آئی اے نے کرایہ اور قواعد جاری کر دئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) نے حج آپریشن برائے سال 2022 کیلئے کرایہ اور قواعد جاری کر دئیے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے حج آپریشن پروازوں کا کرایہ نارتھ اور ساؤتھ ریجن کے تحت مقرر کر دیا ہے اور تمام کرائے امریکی ڈالر کے مساوی روپے میں ادا کرنا ہوں گے، پاکستان سے مدینہ اور جدہ کیلئے پروازیں 3 جولائی تک جاری رہیں گی۔
پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن کا حج آپریشن کل 31 مئی سے شروع ہو گا اور پاکستان سے مدینہ، جدہ کیلئے پروازیں 3 جولائی تک جاری رہیں گی جبکہ بعد از حج آپریشن 14 جولائی سے 13 اگست تک جاری رہے گا۔
ذرائع کے مطابق ایگزیکٹو اکانومی کلاس حجاج کو 40 کلو بیگیج، 7 کلو ہینڈ کیری کی اجازت ہوگی، جبکہ اکانومی کلاس حجاج کو 35 کلو بیگیج اور 7 کلو سامان ہینڈ کیری کی اجازت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی قیادت لڑائیاں ختم کرے: اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑی خبر
کوئٹہ کراچی پر مشتمل ساؤتھ ریجن سے کم از کم کرایہ 810 ڈالر جبکہ کوئٹہ، کراچی ساؤتھ ریجن میں زیادہ سے زیادہ 1100 ڈالر کے مساوی کرایہ مقرر کیا گیا ہے،اسی طرح لاہور، اسلام آباد، ملتان، پشاور پر مشتمل نارتھ سیکٹر کیلئے کم از کم کرایہ 860 ڈالر، جبکہ زیادہ سے زیادہ کرایہ 1150 ڈالر کے مساوی مقرر کیا گیا ہے۔