مارگلہ ہلز میں آگ لگا کر ٹک ٹاک بنانے کا معاملہ، عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مارگلہ ہلزکےدرختوں کو آگ لگاکر ٹک ٹاک بنانے کے الزام میں ٹک ٹاکر نوشین سعید عرف ڈولی کی عبوری ضمانت منظور ہوگئی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری نے 8 جون تک ٹک ٹاکر ڈولی کی عبوری ضمانت منظور کی ہے۔عدالت نے عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزمہ کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکےجمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بینک میں اکائونٹ رکھنے والوں کیلئے انتہائی اہم خبر
جسٹس طارق جہانگیری کا ٹاک ٹاکر کے وکیل کے تاخیر سے پہنچنے پر برہمی، کہا کہ آپ نے آج ہی سماعت کی درخواست دی اور وکیل پیش نہیں ہوئےجبکہ نوشین سعید عرف ڈولی کے وکیل نے کیس کی تیاری کے سلسلے میں عدالت سے تھوڑا وقت مانگا ہے۔