(24نیوز ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، الیکشن کمیشن نے تحریری جواب جمع کر ادیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کی فارن فنڈنگ کیس سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے وکیل پی ٹی آئی سے استفسار کیا کہ کیا آپ ان کے کمنٹس دیکھنا چاہیں گے ۔ وکیل شاہ خاور ایڈووکیٹ نے کہا کہ جی بالکل ہم منٹس دیکھنا چاہیں گے ، عدالت نے الیکشن کمیشن کو جواب کی کاپی پی ٹی آئی وکیل کو دینے کی ہدایت کردی، شاہ خاور ایڈووکیٹ نے کہا کہ حنیف عباسی کیس میں سپریم کورٹ نے واضح فیصلہ جاری کیا ہے ، الیکشن کمیشن پابند ہے کہ وہ تمام جماعتوں کی سکروٹنی کرے ۔
یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز کی کرسی خطرے میں ۔ ہائیکورٹ سے خبر آ گئی
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ الیکشن کمیشن کے کومنٹس کو پہلے پڑھیں پھر اس پر دلائل دیں،ضروری ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ہمارے سامنے ہوں ۔تمام فریقین کو عدالت کو اپنا موقف بتانا ہوگا۔
بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 14 جون تک ملتوی کر دی ۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی قیادت لڑائیاں ختم کرے: اسلام آباد ہائیکورٹ