(24نیوز)تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان کی نااہلی کا معاملہ۔خاتون منحرف رکن نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق منحرف رکن زہرہ بتول نے الیکشن کمیشن کے فیصلے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔عدالت سے استدعا کی گئی کہ اپیل منظور کر کے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست مزید کہا گیا کہ وزیراعلی پنجاب کے الیکشن میں پارلیمانی پارٹی کی جانب سے کوئی ڈائریکشن جاری نہیں ہوئی،پارلیمانی پارٹی کا نہ کوئی اجلاس ہوا نہ ہی کوئی پالیسی طے ہوئی ،الیکشن کمیشن کا فیصلہ حقائق کے منافی برقرار نہیں رکھا جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں:صدر عارف علوی نے گورنرپنجاب کی تعیناتی کی منظوری دیدی
نااہلی کا معاملہ ،منحرف رکن نے بڑاقدم اٹھا لیا
May 30, 2022 | 16:24:PM