فرح خان کا نام بگاڑنے پر عطا اللّٰہ تارڑ کو نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشری ٰ بی بی کی سہیلی فرح خان نے اپنے خلاف ہونے والی کارروائیوں اور عطااللہ تارڑ کی طرف سے نام بگاڑنے پر انہیں قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں نیب آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرح خان کے وکیل اظہر صدیق کا کہنا ہے کہ فرح خان کا نام بگاڑنے پر عطا اللّٰہ تارڑ کو نوٹس بھجوایا گیا ہے،اظہر صدیق کا کہنا ہے کہ فرح خان کے خلاف کیس عمران خان کو بدنام کرنے کیلئے بنایا گیا ہے،فرح خان پبلک آفس ہولڈر نہیں ہیں،4 پرائیویٹ بلڈرز کو نوٹس جاری کیا گیا ہے جسے چلینج کیا ہے۔ نیب سے چار سوال کئے ہیں کہ اپنا دائرہ اختیار بتائے،وکیل فرح خان نے کہا کہ اگر نیب کا دائرہ اختیار بنتا ہوا تو جواب دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس۔عدالت سے بڑی خبر آ گئی