الیکشن کمیشن کےنئے ممبر ان کی تعیناتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( مانیٹرنگ ڈیسک)صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا سے الیکشن کمیشن کےممبران تعیناتی کردی۔
تفصیلات کےمطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا سے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کر دی، پنجاب سے بابر حسن بھروانہ جبکہ خیبر پختونخواہ سے جسٹس (ر) اکرام اللہ خان بطور ممبر الیکشن کمیشن تعینات کیا گیا۔دونوں آسامیاں سابقہ ممبران کی ریٹائرمنٹ کے بعد خالی ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:ٹھنڈی ہوائیں اور بارش۔محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی
پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں کی جانیوالی تعیناتیاں آئین کے آرٹیکل 218 (2) بی کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:بینک میں اکائونٹ رکھنے والوں کیلئے انتہائی اہم خبر