آٹے کی قیمت میں اضافہ۔ وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

May 30, 2022 | 18:12:PM

(24 نیوز)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ملک  میں آٹے کی قیمت میں اضافے کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے آٹے کی قیمت میں اضافے پر متعلقہ وزیروں اور وزارتوں سے رپورٹ طلب کرلی۔  ملک بھرمیں آٹےکی قیمت حکومتی اعلان کے مطابق کرنے کے لیے سخت اقدامات کی ہدایت  کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تنخواہوں اور پنشن کے حوالے سےاہم خبر
وزیراعظم شریف نے کہا عوام کو حکومتی نرخوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے، عوام کو لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ فوڈ سکیورٹی اور صنعت کی وزارتوں کو عملدرآمد رپورٹ آج ہی دینے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹھنڈی ہوائیں اور بارش۔محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

مزیدخبریں