الیکشن کا اعلان کردیں ، پوری فلم چلنا باقی ہے، سینیٹر فیصل جاوید

May 30, 2022 | 18:24:PM

(24 نیوز)تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہناہے کہ امپورٹڈ حکومت کو عوام نے مسترد کردیا،دو دن باقی رہ گئے، آئیں الیکشن کا اعلان کریں ۔الیکشن کا اعلان کردیں ورنہ ابھی پوری فلم چلنا باقی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امپورٹڈ حکومت کو عوام نے مسترد کردیا،عوام سے پوچھیں ریفرنڈم کرا دیں ،ان کا کہناتھا کہ دو دن باقی رہ گئے، آئیں الیکشن کا اعلان کریں،الیکشن کا اعلان کردیں ورنہ ابھی پوری فلم چلنا باقی ہے۔
سینیٹر تحریک انصاف نے کہاکہ تمام نگاہیں سپریم کورٹ آف پاکستان پر ہیں،سپریم کورٹ کے حکم کے بعد بھی گھروں پر چھاپے مارے گئے، ہمارے لوگوں کو شہید کیا گیا، نہتے پاکستانیوں پر شیلنگ کی گئی،فیصل جاوید کاکہناتھا کہ سازش کے تحت اس حکومت کو مسلط کیا گیا،سب کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ، کیا جنگل کا قانون ہے؟آپ کو شرم آنی چاہئے یہ جمہوری ملک ہے ،ان کا کہناتھا کہ عمران خان نے سب سے زیادہ مارچ اور جلسے کئے،کانپیں ٹانگیں، مارچ ڈی چوک پر بھی آیا ہم نے کچھ نہیں کیا،پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے ،پاکستانی عوام چاہتی ہے فی الفور الیکشن کرایا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود کی طبیعت خراب، ہسپتال داخل

مزیدخبریں