پنجاب کابینہ، ن لیگ اور اتحادیوں کے ناموں پر غور

May 30, 2022 | 18:54:PM

(24 نیوز)پنجاب حکومت نے کابینہ کیلئے مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کے مختلف ناموں پر غور شروع کر دیا،،ن لیگ کے قائد نوازشریف کو کابینہ کی مجوزہ لسٹ بھیجی جائے گی ۔
ذرائعکے مطابق ن لیگ کے ملک احمد خان کو قانون، سلمان رفیق کو سپیشلائزڈ ہیلتھ کی وزارت ملنے کا امکان ہے جبکہ خواجہ عمران نذیر کو پرائمری ہیلتھ اور رانا مشہود کو تعلیم کا محکمہ دینے کی تجویززیرغور ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے عثمان محمود بھی وزیر خزانہ کے امیدوار ہیں ، عظمیٰ بخاری کیلئے ویمن ڈویلپمنٹ یا پبلک پراسیکیوشن کا محکمہ تجویز کیا گیا ہے،ن لیگ کے منشا اللہ بٹ، ڈاکٹر لیاقت، یاور زمان کوبھی کابینہ میں شامل کرنے کی تجویززیرغور ہے، اس کے علاوہ ذکیہ شاہ نواز، جگنو محسن اور صباصادق کے نام بھی تجویز میں شامل کئے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہناہے کہ ن لیگ کے ساتھ ملنے والے آزاد ارکان احمد علی اولکھ، بلال وڑائچ کے نام بھی کابینہ کیلئے تجویزکئے گئے ہیں، ذرائع کاکہناہے کہ پیپلزپارٹی کے 4 وزیر، 2 پارلیمانی سیکرٹری، ایک چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی ہو گا،پیپلزپارٹی کے حسن مرتضیٰ کو سینئر وزیر، زراعت کا محکمہ دیئے جانے کا امکان ہے اس کے علاوہ پیپلزپارٹی کے رانا فاروق اور چودھری منظور کو معاون خصوصی بنایاجا سکتا ہے۔
ذرائع کاکہناہے کہ راہ حق پارٹی کے معاویہ اعظم کو بھی پنجاب میں وزارت دی جاے گی،اویس لغاری کو بلدیات اور مجتبیٰ شجاع الرحمان کو وزیر خزانہ بنانے کی تجویززیرغور ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود کی طبیعت خراب، ہسپتال داخل

مزیدخبریں