سیف اللہ ابڑو چیئرمین قائمہ کمیٹی پٹرولیم کے رویے پر دل برداشتہ ، اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سینیٹ قائمہ کمیٹی پٹرولیم کے اجلاس میں سیف اللہ ابڑو چیئرمین کمیٹی کے رویے پر دل برداشتہ ہو کر اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ قائمہ کمیٹی پٹرولیم کا اجلاس چیئرمین سینیٹرعبدالقادر کی زیرصدارت ہوا،رکن کمیٹی سیف اللہ ابڑو نے چیئرمین کمیٹی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ چیئرمین صاحب میں بات کر رہا ہوں آپ موبائل فون استعمال کر رہے ہیں،جب یہ رویہ ہو گا تو کیا فائدہ بات کرنے کا؟میں ایسے غیر سنجیدہ ماحول میں نہیں بیٹھ سکتا، سیف اللہ ابڑو اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔
سینیٹر فدا محمد نے کہاکہ میں بھی دیکھ رہا ہوں آپ آدھے گھنٹے سے فون استعمال کر رہے ہیں،چیئرمین کمیٹی سینیٹر عبدالقادر نے کہاکہ میں کسی کا ملازم تو نہیں موبائل استعمال نہ کروں،یہاں وزیر، سیکریٹری اوراراکین سب فون استعمال کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتیں آسمان سے زمین پر آگریں،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ خریداروں کیلئے بڑی خبر