(24 نیوز)وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم کے اخراجات کا اعلان کردیا۔
اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد، کے پی اور پنجاب کے عازمین کیلئے حج اخراجات8 لاکھ 387 روپے مقررکئے گئے ہیں ،سندھ ، بلوچستان کے عازمین کیلئے حج اخراجات 7 لاکھ 91 ہزار روپے ہوں گے ۔
رواں سال 81 ہزار سے زائد عازمین حج فریضہ ادا کریں گے ،28 ہزار سرکاری جبکہ 48 ہزار پرائیویٹ سکیم کے تحت جائیں گے جبکہ حج آپریشن 4 جون سے متوقع ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتیں آسمان سے زمین پر آگریں،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ خریداروں کیلئے بڑی خبر