آخرکارپاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی

May 30, 2022 | 23:04:PM
پاکستان ، کامیابی مل گئی
کیپشن: پاکستانی جھنڈا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آبی محاذ پر پاکستان کی ایک بڑی کامیابی، ذرائع کے مطابق بھارت نے پاکستان کے مغربی دریا چناب پر متنازعہ منصوبے پکل دل کے سپل ویز کے ڈیزائن میں تبدیلی پر آمدگی ظاہر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی دریاوں پر بھارت کی جانب سے زیر تعمیر دیگر متنازعہ منصوبوں کا دورہ جلد متوقع ہے۔پاکستان اور بھارت کے مابین آبی تنازعات پر 118 ویں دو روزہ اجلاس کا پہلا دور نئی دہلی میں منعقد ہوا،پاکستان کے پانچ رکنی وفد کی سربراہی پاکستان کمیشن آف انڈس واٹر کے سربراہ سید مہر علی شاہ کر رہے ہیں،بھارت کی جانب سے حال ہی میں تعینات ہونے والے نئے انڈس واٹر کمشنر اشیش پال نے میزبانی کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کا آغاز نئے بھارتی کمشنر اشیش پال کے پاکستانی وفد سے تعارف سے ہوا، اجلاس کے پہلے دور میں دونوں ممالک کی کمیشن کی سالانہ رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا،متنازعہ منصوبوں پکل دل اور خار ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے ڈیزائن پر پاکستانی حکام نے اپنے اعتراضات بھارت کے سامنے رکھے،بھارت نے پاکستان کو یقین دہانی کرائی کے مون سون کے فلڈ سیزن کے بعد پاکستانی حکام کو متنازعہ منصوبوں کا دورہ کروایا جائے گا،پاکستان کمیشن آف انڈس واٹر نے بھارت کو سندھ طاس معاہدے کے تحت مغربی دریاوں میں 3.6 ملین ایکڑ فٹ پانی کی فراہمی یقینی بنانے پر بھی زور دیا، پاکستانی حکام نے بھارت کو آگاہ کیا کہ متنازعہ پکل دل منصوبے پر 11ہزار ایکڑ فٹ پانی کا اضافی ذخیرہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے،بھارت دریائے چناب پر زیرِ تعمیر پکل دل منصوبے اور مغربی دریاوں پر دیگر زیرِ تعمیر منصوبوں کا دورہ کرانے کے معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتا تھا،دونوں ممالک کے انڈس واٹر کمیشن کے 118 ویں اجلاس کا دوسرا دور کل ہو گا۔اجلاس کے اختتام پر بھارتی حکومت کی جانب سے مراسلہ جاری کیے جانے کا امکان،پاکستانی 5 رکنی وفد بدھ کو واپس وطن پہنچے گا۔
یہ بھی پڑھیں:نئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے حلف اٹھا لیا