(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہناہے کہ میں نے کہا تھا تحریک انصاف والے استعفیٰ نہیں دیں گے،اگر یہ لوگ استعفیٰ دیں گے بھی تو جائیں گے نہیں ، اچھا ہو گا تحریک انصاف والے پارلیمنٹ میں واپس آئیں۔
سینئر سیاستدان اور پی پی رہنما خورشید شاہ نے کہاکہ اپوزیشن نے دس بار کہا تھا بیٹھ کر بات کریں، میثاق معیشت کریں، ہم نے کئی بار کہا بیٹھو، لیکن عمران یہی کہتا تھا کہ این آر او نہیں دوں گا،اب اگر عمران خان بیٹھے گا تو این آر او دے گا یا این آر او لے گا،پی پی رہنما نے کہاکہ عمران خان عدلیہ کوبھی چیلنج کررہا ہے۔
خورشید شاہ نے کہاکہ عمران خان نے خود کہا کہ ان کے ورکروں کے پاس اسلحہ تھا،شیخ رشید نے کہا کہ خونی مارچ ہو گا، بتائیں حکومت کیا کرے، لانگ مارچ میں پولیس لے کر چلتے ہیں تو یہ سوچ خطرناک ہو گی،صوبہ وفاق کو چیلنج کرے اور چڑھائی کرے تو آئین دیکھنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق ایم این اے عدنان اورنگزیب ٹریفک حادثے میں جاں بحق