پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس، قومی اسمبلی میں واپس جانے یا نہ جانے سے متعلق اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں واپس نہ جانے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت کور کمیٹی کا اجلاس ہوا،جس میں قومی اسمبلی میں واپس نہ جانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کا کہناہے کہ کور کمیٹی اجلاس میں اسمبلیوں میں جانے کے معاملے پر بعض ارکان کی رائے تقسیم ہو گئی، عامر ڈوگر، علی محمد خان نے اسمبلیوں میں واپس جانے کی تجویز دی۔ذرائع کے مطابق علی محمد خان قائمہ کمیٹیوں کا حصہ رہنے کے خواہشمندتھے۔
عمران خان اور اسد عمر نے قومی اسمبلی میں واپسی کی مخالفت کی ،چیئرمین عمران خان نے کہاکہ لوگ اس لئے نہیں نکلے کہ چوروں کے ساتھ بیٹھ جاﺅں ۔
کور کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی پنجاب کے ضمنی انتخاب میں ہر صورت حصہ لے گی ،کرپٹ سیاسی جماعتوں کیلئے انتخابی میدان کھلا نہیں چھوڑا جائیگا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق ایم این اے عدنان اورنگزیب ٹریفک حادثے میں جاں بحق