(24 نیوز)تحریک انصاف کے رہنما ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے9 مئی کے پرتشدد واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جناح ہاؤس، جی ایچ کیو اور شہدا کے یادگاروں کی بے حرمتی کی مذمت کرتاہوں۔
ڈپٹی چیئرمین مرزا محمد آفریدی نے کہاکہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق انکوائری کراکے کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہئے،ہم جس سکھ اورچین سے سوتے ہیں یہ ہماری شہداءکی قربانیوں کی بدولت ہے۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ میرے دادا بھی فوج میں تھے،ہم پاک فوج میں سے ہیں اور پاک فوج ہم میں سے ہے،پاکستان زندہ باد۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی گوجرانوالہ کے سینئر نائب صدر مستنصر ساہی کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان