(24 نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ادائیگیوں کے نظام پر تیسری سہ ماہی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جنوری سے مارچ کے دوران بینکنگ نظام کے ذریعے 63 کروڑ ادائیگیاں کی گئیں، تیسری سہ ماہی میں کی گئی ادائیگیوں کی مالیت 2 لاکھ 72 ہزار 552 ارب روپے رہی، پاکستان ریئل ٹائم انٹربینک سیٹلمنٹ( پریزم) نظام کے ذریعے 12 لاکھ 70 ہزار ادائیگیاں کی گئیں، پریزم سے تین ماہ میں کی گئی ادائیگیوں کی مالیت 1 لاکھ 71 ہزار 494 ارب روپے رہی۔
یہ بھی پڑھیں: آٹے کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی
جنوری سے مارچ کے دوران 53 کروڑ ای بینکنگ ٹرانزیکشنز کی گئیں، تین ماہ میں ای بینکنگ ٹرانزیکشنز کی مالیت 44 ہزار 294 ارب روپے رہی، بینکنگ سسٹم سے کاغذی ادائیگیوں کی مالیت 56 ہزار 763 ارب روپے رہا، بینکنگ نظام سے 9 کروڑ 43 لاکھ کاغذی ادائیگیاں کی گئیں۔