کون سا ملک کتنا پرسکون یا مسائل کا شکار ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) دنیا میں مہنگائی، بے روزگاری اور افراط زر کے حوالےسے سروے میں 160 ممالک کی درجہ بندی کی گئی، جس کی فہرست جاری کردی گئی۔
سالانہ "مریری انڈیکس" کی رپورٹ کے مطابق دنیا کا خوشحال اور معاشی طور پرمستحکم ترین ملک سوئٹزرلینڈ پرسکون ملکوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا جبکہ کویت دوسرے نمبر اور آئرلینڈ تیسرے اور جاپان چوتھے نمبر پر ہیں۔
عالمی سپر پاور امریکہ اپنے مسائل کی وجہ سے 23ویں جبکہ برطانیہ 29 ویں نمبر پر ہیں۔
مشکلات کا شکار لیبیا فہرست میں 127ویں نمبر پر ہے۔ زمبابوے نے وینزویلا، کیوبا اور جنگ زدہ شام کو پیچھے چھوڑدیا۔