خدیجہ شاہ کیخلاف جلاؤ گھیراؤ کیس پر سماعت آج ہو گی

May 30, 2023 | 09:55:AM

(24نیوز)انسداددہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی کارکن سابق آرمی چیف آصف نواز جنجوعہ کی نواسی اور سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی بیٹی سے متعلق کیس کا معاملہ، پی ٹی آئی کی کارکن خدیجہ شاہ کیخلاف جلاؤ گھیراؤ کیس پر سماعت آج ہو گی۔

خدیجہ شاہ کو شناخت پریڈ کے بعد پیش کیا جیل حکام کی جانب سے عدالت میں پیش کیا جائے گا،عدالت نے خدیجہ شاہ کو 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیجوا دیا تھا،انسداددہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان کیس پر سماعت کریں گی،خدیجہ شاہ پر نو مئی کے واقعات میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کرنے کا الزام عائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تھرپارکر: آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد جاں بحق

مزیدخبریں