راولپنڈی: ڈکیتی مزاحمت پر نیب کورٹ کے جج قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی) راولپنڈی میں مبینہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نیب کورٹ آزاد کشمیر کے جج کو قتل کردیا گیا۔
راولپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ روات کی حدود میں واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ ڈکیتی کی واردات ہوئی، مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نیب کورٹ آزاد کشمیر کے جج سردار امجد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جج سردار امجد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے، ڈکیتی کے دوران گولی لگنے سے ایک ڈاکو زخمی بھی ہوا، ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: اوکاڑہ، مبینہ ڈکیتی واردات مزاحمت یا ذاتی دشمنی، میاں بیوی کی لاشیں برآمد
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق جج بطور نیب کورٹ آزاد کشمیر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔