سدھو موسے والا کا نوعمر پاکستانی مداح گرفتاری کے بعد رہا

May 30, 2023 | 11:42:AM
 اوکاڑہ میں بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کی برسی کے موقعے پر سالانہ ختم کے پروگرام کے بعد فائرنگ کی دعوت دینے پر گرفتار ہونے والے ملزم کو پولیس نے رہا کر دیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب دیسک) اوکاڑہ میں بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کی برسی کے موقع پر سالانہ ختم کے پروگرام کے بعد فائرنگ کی دعوت دینے پر گرفتار ہونے والے ملزم کو پولیس نے رہا کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق اوکاڑہ تھانہ بی ڈویژن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھارتی گلوکار کے سالانہ ختم کی دعوت دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سدھو موسے والا کے مداح نے سوشل میڈیا پر ختم میں بدمعاشوں اور جٹ برادری کو شرکت کی دعوت دی تھی ۔ معروف گلوکار کے سالانہ ختم کی دعوت دینے والے ملزم کو پولیس کے مطابق گرفتار کر لیا گیا تھا، تاہم ملزم کے کم عمر ہونے کے باعث اسے پولیس نے تنبیہ کرتے ہوئے چھوڑ دیا۔

واقعہ پر ڈی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے مقامی پولیس کو ملزم گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا، ملزم کی شناخت شرجیل کے نام سے ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس 29 مئی کو سدھو موسے والا کو مشرقی پنجاب کے ضلع مانسا میں قتل کردیا گیا تھا۔ ان کے قتل کی ذمہ داری لارنس بشنوئی گینگ کے اہم رکن گولڈی برار نے قبول کی تھی جو کہ کینیڈا میں مقیم ہیں۔

مزید پڑھیں:  سدھو موسے والا کی موت کا ایک سال، مداح آج بھی اُداس

سدھو بھی اپنے پاکستانی مداحوں سے بہت خوش نظر آتے تھے اور ایک مرتبہ کنسرٹ میں انہوں نے پاکستان آںے کا بھی اعلان کیا تھا، لیکن بدقسمتی سے انہیں ان کی زندگی میں یہ موقع نہ مل سکا۔