آئی جی پنجاب کا احسن اقدام،پولیس اہلکاروں کیلئے لیگل ایڈ فنڈ قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا احسن اقدام،جھوٹے مقدمات کاسامنا کرنیوالی کانسٹیبلری کیلئےلیگل ایڈ فنڈقائم کر دیا۔
پنجاب پولیس لیگل فنڈ کے قیام پر آئی جی پنجاب عثمان انورنے خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہاکہ پولیس افسروں واہلکارجھوٹےمقدمات اورقانونی پیچیدگیوں کا شکارہوجاتے ہیں،حکومتی لیڈرشپ اورپالیسی کی وجہ سے افسروں کوجھوٹےمقدمات کا سامنارہتا ہے ایسے واقعات فورس میں بددلی کا باعث بنتے ہیں اس کےازالہ کیلئے لیگل ایڈ فنڈ قائم کیا گیا ہے،ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ افسروں و اہلکاروں کو جھوٹے مقدمات کا سامنا کرنے کیلئے تنہا نہیں چھوڑا جائیگا،لیگل ایڈ فنڈپنجاب پولیس کےویلفیئر پراجیکٹس کی آمدنی سے قائم کیا گیا ہے،کمیٹی تمام کیسز کا جائزہ لیکر امدادی رقوم بارے فیصلہ کریگی،لیڈرشپ ،کانسٹیبلری ملکر جھوٹے استغاثوں ،درخواستوں کا مقابلہ کرے گی۔
آئی جی پنجاب کامزید کہنا تھا کہ آئندہ کسی پولیس افسر یا اہلکار کو مقدمات کا سامنا کرنے میں دشواری نہیں ہوگی،کسی افسر و اہلکار کو اپنی بیوی یا بیٹی کا زیور بیچنا نہیں پڑے گا.
یہ بھی پڑھیں: تیل کتنا سستا ہوگا؟،وزیر پیٹرولیم نے بڑی خوشخبری سنا دی