واجبات کی عدم ادائیگی،پی آئی اے کےطیارے کوالالمپور ایئر پورٹ پر روک لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارہ کوالالمپور ایئر پورٹ پر روک لیا گیا،بی ایم ایچ رجسٹریشن نمبر کے حامل مذکورہ طیارے کو ائیرپورٹ انتظامیہ نے دوسری بار روک لیا۔
طیارہ مقامی عدالت کے احکامات پر 4 ملین ڈالرز واجبات وصولی کیلئے روکا گیاہے،پی آئی اے کی جانب سے کچھ عرصہ قبل ملائیشین کمپبی سے لیز پر ایک طیارہ حاصل کیا گیا تھا،لیز رقم کی عدم ادائیگی پر متعلقہ کمپنی نے واجبات وصولی کیلئے مقامی عدالت حکمنامہ حاصل کیا تھا۔
عدالتی احکامات پر کچھ عرصہ قبل بھی اس بوئنگ طیارے کی ضبطگی کی کارروائی کوالالمپور ائیرہورٹ پر کی گئی تھی،سفارتی چینل کے ذریعے واجبات ادائیگی کی یقین دہانی پر طیارے کو روانگی کی اجازت دی گئی تھی،4 ملین ڈالرز کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے پرواز پر مشتمل طیارے کو اڑان بھرنے سے روک دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تیل کتنا سستا ہوگا؟،وزیر پیٹرولیم نے بڑی خوشخبری سنا دی
دوسری جانب کوالمپور ملائیشیا میں پی آئی اے کا طیارہ روکنے کی خبر پر ترجمان پی آئی اے کا موقف بھی سامنے آ گیا،ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا مذکورہ بوئنگ 777 طیارہ پی آئی اے کی اپنی ملکیت ہے ،انجن لیزنگ کمپنی نے ملائیشیا کی ایک عدالت میں غلط اعداد و شمار جمع کروا کے حکم امتناعی حاصل کیا،کلیم کی 5۔4 ملین ڈالر کی کل واجب الادا رقم 8۔1 ملین ڈالر تھی جو ادا کی جاچکی تھی۔
ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے نے کوالمپور میں وکلاء کے ذریعے عدالت سے رجوع کرلیا ہے اور معاملہ اس وقت زیر سماعت ہے،اس طرح طیارہ رکوانے اور زبردستی پیسے نکلوانے کے معاملات دنیا میں کہیں دیکھنے میں نہیں آتے خاص طور پر جبکہ لیزنگ کمپنی اور پی آئی اے دونوں ملائیشیا کی مقامی کمپیناں نہیں،پی آئی اے نے اس پرواز کے مسافروں کو متبادل طیارے سے پہلے ہی وطن واپس پہنچا دیا ہے ،مذکورہ طیارہ جلد ہی کمرشل پرواز کے طور پر وطن واپسی کی پرواز بھرے گا ۔