(امانت گشکوری) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرل ایکٹ کیخلاف کیس میں صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد زبیری نے تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا جس میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرل قانون بناکر اختیارات سے تجاوز کیا، سپریم کورٹ کے پاس رولز میں ترمیم کے خصوصی اختیارات ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 سماعت کیلئے مقرر
جواب میں مزید کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 191 کے تحت سپریم کورٹ کے پاس رولز میں ترمیم کے خصوصی اختیارات ہیں، پریکٹس اینڈ پروسیجرل قانون کا سیکشن 2،4،6 بینچز کی تشکیل سے متعلق ہے۔
’آئینی اختیارات کی تقسیم کا اصول پارلیمنٹ کو عدالتی اختیارات پر تجاویز سے منع کرتا ہے‘۔
جواب میں کہا گیا کہ آرٹیکل 191 کو الگ نہیں آئین کے عدلیہ سے متعلق دیگر آرٹیکلز کے ساتھ پڑھا جائے۔