(24نیوز)لاہور انسداد دہشتگردی عدالت نےعمران خان کے گھر دوبارہ سرچ وارنٹ جاری کر دئیے۔
لاہور انسداد دہشتگردی عدالت میں عمران خان کے گھر کے سرچ وارنٹ کی منسوخی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت کا کہنا تھا کہ 18 مئی کو جاری ہونے والے سرچ وارنٹ پرانے ہو گئے ہیں،تفتیشی افسر نے بتایا کہ سرچ وارنٹ کی ضرورت ہے ،عدالت نے عمران خان کی گھر کے سرچ وارنٹ منسوخی کی درخواست خارج کر دی،انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سرچ وارنٹ جاری کئے،عدالت میں ڈی آئی جی آپریشن کی جانب سے رپورٹ جمع کرا دی گئی،پولیس رپورٹ میں عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی اجازت طلب کی گئی ہے۔
عمران خان کے وکلاء کی جانب سے سرچ وارنٹ منسوخی کی استدعا کی گئی تھی،بعدازاں عدالت نے عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس کی درخواست منظور کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی جی پنجاب نے بڑا قدم اٹھا لیا