9 مئی واقعات،اسلم اقبال کے بڑے بھائی گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)9 مئی کے واقعات میں قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم تحریک انصاف کے رہنمااسلم اقبال کے گردگھیراتنگ کر دیا گیا،سابق سینئر صوبائی وزیر اسلم اقبال کے بڑے بھائی کو حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کے مطابق اسلم اقبال کے بڑے بھائی میاں اکرم اقبال کو سمن آباد سے حراست میں لیا گیا ،میاں اکرم اقبال کو ڈی ایس پی سی آئی اے کینٹ نے حراست میں لیا گیا،میاں اکرم اقبال کوگھر میں کیمرے لگوانےکےدوران حراست میں لیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ میاں اسلم اقبال کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں،اسلم اقبال کیخلاف تھانہ سرورروڈمیں دہشت گردی و قتل کا مقدمہ درج ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: تیل کتنا سستا ہوگا؟،وزیر پیٹرولیم نے بڑی خوشخبری سنا دی