(24نیوز)وفاقی بجٹ 2023-24 کے حوالے سےغیر ملکی دورے کرنے والوں پر اضافی ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق غیر ملکی سفر کرنے والے ٹیکس فائلرز پر 5 فیصد انکم ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی،حج ، عمرہ زائرین پر بھی اضافی ٹیکسز عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے،غیر ملکی دورے کرنے والے نان فائلرز پر 20 فیصد انکم ٹیکس لگانے کی سفارش کی گئی،ٹیکس فائلرز کے ہوٹلز اور دیگر اخراجات پر بھی 5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کی سفارش کی گئی،نان فائلرز کے اخراجات پر 20 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کی تجویز دی گئی۔
پانچ سال میں ایک بار حج ، عمرہ کرنے والوں کو ٹیکس سے چھوٹ دینے کی تجویز،ٹریول ایجنٹ اخراجات کی مد میں ود ہولڈنگ ٹیکس کٹوتی کرسکیں گے ،ایئرپورٹس پر ایف بی آر افسران ٹیکس رسید کو چیک کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اور بڑی گرفتاری