واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی بڑی مشکل حل کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) واٹس ایپ نے ایک بار پھر ایپلی کیشن میں نیا فیچر متعارف کرایا ہے، کمپنی کی جانب سے ویڈیو شئیرنگ فیچر کا آغازکردیا گیا ہے۔ جس میں ویڈیو کال کے دوران اسکرین شئیر کر سکتے ہیں۔
ہر گزرتے وقت کے ساتھ واٹس ایپ اپنے فیچر میں مزید تبدیلیاں لارہا ہے تاکہ صارفین اس ایپلی کیشن سے جدید طریقوں سے فائدے اٹھا سکیں۔حال ہی میں واٹس ایپ نے ویڈیو کالنگ کے دوران اسکرین شئیرنگ کا فیچر متعارف کرایا ہے۔ واٹس ایپ کی ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر فی الحال بیٹا ورژن میں دستیاب ہے اور تمام صارفین تک اس کی دستیابی آئندہ چند ہفتے یا مہینوں میں ممکن ہوسکے گی۔
مائیکرو سافٹ ٹیمز اور زوم جیسے ویڈیو کالنگ پلیٹ فارم کے دوران اسکرین شیئر کرنے کی سہولت فراہم دستیاب بالکل اسی طرح اب واٹس ایپ میں بھی یہ سہولت متعارف ہوچکی ہے۔اس کے علاوہ ممکن ہے کہ نیا متعارف کردہ اسکرین شئیرنگ فیچر اینڈرائیڈ سسٹم کے پرانے ورژنز پر اور زیادہ لوگوں پر مشتمل گروپ کالز میں کام نہیں کرے گا۔
ایپلی کیشن کو اپڈیٹ کرنے کے بعد سب سے پہلے آپ کو واٹس ایپ پر کسی دوست کو کال کرنا ہوگی، ویڈیو کال کے دوران اسکرین پر ایک نیا آئیکن نظر آئے گا۔
اسکرین شئیر کے آپشن پر کلک کرنے کے بعد آپ اپنے اسمارٹ فون ڈسپلے کو مکمل طور پر دوستوں کے ساتھ شئیر کر سکیں گے۔ آپ جس کے ساتھ اسکرین شئیر کریں گے اس کو اسکرین کے آپشن پر تمام کنٹرول حاصل ہوگا، مثال کے طور پر وہ ویڈیو کال کو روک بھیسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: چین کا پہلا خلائی جہاز شین زو سویلین روانہ
خیال رہے کہ اس سے قبل واٹس ایپ نے میسج ایڈیٹ فیچر، چیٹ لاک فیچر، پولنگ، تصاویر، ویڈیوز فارورڈ کرنے سے قبل کیپشن لکھنے کا اضافی فیچر، نامعلوم نمبر سے کالز آنے پر سائیلنس کا آپشن سمیت صارفین کو دیگر سہولت بھی فراہم کی تھیں۔