مظفرآباد: زیر تعمیر بیلی برج  گر گیا، 3 محنت کش جاں بحق

May 30, 2023 | 15:21:PM
مظفرآباد: زیر تعمیر بیلی برج  گر گیا، 3 محنت کش جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مظفرآباد کی تحصیل نصیر آباد کے علاقے دھنی کے مقام پر زیر تعمیر بیلی برج لانچنگ کے مرحلے پر پھسل کر گرنے سے 3 محنت کش جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

پولیس  کے مطابق زیریں وادی نیلم کے علاقے دھنی اور گھنڈی کو ملانے کیلئے بیلی برج زیر تعمیر ہے جس کو آج ہیوی مشینری کے ذریعے لانچ کر کے ستونوں پر پہنچایاجا رہا تھا جو پھسل کر گرگیا ، پل گر جانے کے نتیجہ میں موقع پر کام کرنےوالے ٹیکنکل ماہر اور محنت کش مزدور جاں بحق ہو گئے جبکہ تین مزدور زخمی ہیں ۔

جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام لوگ مقامی ہیں، زخمیوں کو کمپائنڈ ملٹری ہسپتال مظفرآباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری طرف آبادی کے مکینوں نے حادثہ کی ذمہ داری ٹھیکدار پر ڈالتے ہوئے الزام لگایا کہ حادثہ غفلت اور مکمل حفاظتی انتظامات ہونے کے وجہ سے پیش آیا، مکینوں نے دھنی کے مقام پر مرکزی شاہرآہ نیلم روک کر احتجاج شروع کردیا اور مطالبہ کیا کہ واقعہ کی تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور زخمیوں کو معاوضہ دیا جائے۔
 یہ بھی پڑھیں:  پی ٹی آئی مالاکنڈ ڈویژن کے صدر  سمیت 12کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج