یوٹیلیٹی اسٹورز شہریوں کیلئے درد سر بن گئے، سستی چینی اور آٹے کی قلت برقرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بسیم افتخار) شہر قائد کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک ہفتے سے چینی اور دو روز سے آٹے کی عدم دستیابی کی شکایات آرہی ہیں۔
شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چکر لگا لگا کر تھک گئے چینی اورآٹا نہیں ملتا، حکومت بنیادی اشیاء کی فراہمی کو تو ممکن بنائے۔
یہ بھی پڑھیے: روپے کی بے قدری،ڈالر پھر اڑان پر
خیال رہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے منسلک شہریوں کیلئے 70 روپے جبکہ عام شہریوں کیلئے 91 روپے مقرر ہے جبکہ 10 کلو آٹے کا تھیلا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 400 روپے اور عام شہریوں کیلئے 648 روپے میں فروخت کیا جارہا تھا۔
اس وقت بازار میں چینی 120 روپے کلو اور 10 کلو کے آٹے کا تھیلا 1600 روپے تک فروخت ہورہا ہے۔