اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ نے شوبز کو خیرباد کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ دیپیکا ککڑ نے شوبز چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کے سیزن 12 کی فاتح، مشہور بھارتی ڈرامہ سیریل ’سسرال سِمرکا‘سے شہرت پانے والی خوبصورت اداکارہ دیپیکا ککڑ نے 2018ء میں اسلام قبول کرکے مسلم ساتھی اداکار شعیب ابراہیم سے شادی کرلی تھی، ان کی جوڑی کو بھارت میں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔
اداکارہ نے اپنا نام بھی دیپیکا سے فائزہ میں تبدیل کرلیا تھا، حال ہی میں شعیب ابراہیم نے اہلیہ کے حاملہ ہونےکی خبر دی تھی۔ْ
View this post on Instagram
اب اداکارہ نے گھرداری کے لیے شوہر کی باہمی رضا مندی سے شوبز کو خیرباد کہہ دیا ہے۔
دیپیکا ککڑ نے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ انہوں نے مستقبل کی منصوبہ بندی کی ہے جس کے مطابق وہ شوبز چھوڑ کر ایک گھریلو خاتون کے طور پر زندگی گزاریں گی اور اپنے خاندان کو وقت دیں گی۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ حمل کے مراحل سے لطف اندوز ہو رہی ہیں اور اپنی شادی شدہ زندگی سے بے حد خوش ہیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بہت چھوٹی سی عمر میں اداکاری شروع کر دی تھی اور یہ سلسلہ تقریباً دس سے پندرہ سال تک مسلسل جاری رہا۔
اداکارہ دیپیکا ککڑ نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز 2010ء میں کیا تھاجبکہ اِن کے کیریئر کی آخری فلم ’کہاں ہم کہاں تم‘ تھی۔