راحت فتح علی خان نے اپنی مشہور قوالی سدھو موسے والا کے نام کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان نے مشہور قوالی ’اکھیاں اڈیک دیاں‘ بھارتی آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کے نام کی ہے۔
View this post on Instagram
راحت فتح علی خان کے ایک حالیہ کنسرٹ سے مختصر سی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں اُنہیں بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کو یاد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
View this post on Instagram
راحت فتح علی خان نے اپنے کنسرٹ کے دوران سدھو موسے والا کی یاد تازہ کرتے ہوئے اُن کے لیے مشہور قوالی ’اکھیاں اُڈیک دیا‘ گا کر شائقین کا دل جیت لیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کروڑوں مداحوں کے دلوں میں بسنے والے اداکار سدھو موسے والا کی پہلی برسی تھی۔
مزید پڑھیں: بھارتی ایوارڈ میلے میں پاکستانی اسٹائلسٹ نبیلہ کے ٹیلنٹ کی دھوم
اپنے پسندیدہ گلوکار کی پہلی برسی پر مداحوں نے ناصرف سوشل میڈیا پر اُن کی یاد میں پوسٹس شیئر کی تھیں بلکہ ہیش ٹیگ ’Justice for sidhu moose wala‘ کا استعمال کرتے ہوئے اُن کے لیے انصاف کی اپیل بھی کی تھی۔