کوشش ہے بجٹ عوام اور کاروبار دوست بنائیں: اسحاق ڈار کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کوشش ہے بجٹ عوام اور کاروبار دوست بنائیں، کوشش ہے عوام پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے، ڈیفالٹ نہ ہونے پر پاکستان کے ناقدوں کو مایوس ہونا پڑا۔
View this post on Instagram
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی حالات سب کے سامنے ہیں، ملک میں اس وقت آئیڈیل صورتحال نہیں ہے، ہمارے دور میں اس وقت روپیہ مستحکم تھا، مالیاتی ادارے معترف تھے، ماضی میں بھی ملک کے دیوالیہ ہونے کی باتیں ہوتی رہیں۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے گزشتہ دور میں پاکستان کو دنیا کی 24 ویں معیشت بنا دیا تھا، آئی ایم ایف سے معاہدہ بھی پچھلی حکومت نے کیا تھا، پی ٹی آئی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث موجودہ حکومت کو سخت فیصلے کرنا پڑے، گزشتہ حکومت نے ماضی کی ترقی کو ریورس کر دیا، بلیم گیم میں پڑنے کے بجائے ملک کو آگے لے جانا ہے۔