پی ٹی آئی رہنماء علی محمد خان کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا

May 30, 2023 | 18:28:PM

(24 نیوز) پی ٹی آئی رہنماء علی محمد خان کو اڈیالہ جیل سے رہا کرنے کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی محمد خان کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان کو تیسری بار گرفتار کیا گیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق ان کو خیبر پختونخوا پولیس نی جانب سے دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے، 

یہ بھی پڑھیں: ایڈیشنل ججز کی مستقلی کا معاملہ، چیف جسٹس نے 7 جون کو جوڈیشل کمیشن اجلاس طلب کر لیا

قبل ازیں نظر بندی کی مدت پوری ہونے پر ان کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا کیا گیا۔ ان کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے احکامات پر رہا کیا گیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں