ریڈیو پاکستان کا مالی بحران ، وزارت اطلاعات نے فنڈز مانگ لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ریڈیو پاکستان کا مالی بحران , وزارت اطلاعات نے ریڈیو اور اے پی پی کے کے لیے 2 ارب 80 کروڑ روپے کے فنڈز مانگ لیے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت اطلاعات نے سمری ای سی سی کو بھیج دی ,ریڈیو پاکستان کے لیے 2 ارب 34 کروڑ روپے اور اے پی پی کے لیے 45 کروڑ روپے کے اضافی فنڈ مانگے گئے ہیں ۔
ریڈیو پاکستان کے ملازمین اور پینشنرز کو گزشتہ کئی ماہ سے ادائیگیاں نہیں ہو سکیں جبکہ ریڈیو پاکستان کے ملازمین نے آج ریڈ زون میں مظاہرہ بھی کیا , ای سی سی آئندہ ایک دو روز میں وزارت اطلاعات کی سمری پر غور کرے گی ۔