ریڈیو پاکستان کا مالی بحران ، وزارت اطلاعات نے فنڈز مانگ لیے

May 30, 2023 | 20:43:PM

(24  نیوز)ریڈیو پاکستان کا مالی بحران , وزارت اطلاعات نے ریڈیو اور اے پی پی کے کے لیے 2 ارب 80 کروڑ روپے کے فنڈز مانگ لیے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت اطلاعات نے سمری ای سی سی کو بھیج دی ,ریڈیو پاکستان کے لیے 2 ارب 34 کروڑ روپے اور  اے پی پی کے لیے 45 کروڑ روپے کے اضافی فنڈ مانگے گئے ہیں ۔

ریڈیو پاکستان کے ملازمین اور پینشنرز کو گزشتہ کئی ماہ سے ادائیگیاں نہیں ہو سکیں جبکہ ریڈیو پاکستان کے ملازمین نے آج ریڈ زون میں مظاہرہ بھی کیا , ای سی سی آئندہ ایک دو روز میں وزارت اطلاعات کی سمری پر غور کرے گی ۔ 



مزیدخبریں