ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محمکہ موسمیات کی پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی ہے کہ ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، اسلام آباد،خیبر پختونخوا ، میں آندھی جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، زیریں اور مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، بعض مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے، چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے، سندھ میں بعض مقامات پر جھکڑ چلنے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں موسم خوشگوار ،کراچی میں گرمی پڑے گی
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق بدھ کے روز اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بعض مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے، خیبرپختونخوا میں دیر، سوات، چترال، کوہستان، مانسہرہ، بالاکوٹ، بٹگرام، ایبٹ آباد، ہری پور میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ،بنوں، ٹانک، کرک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، چند مقا مات پر ژالہ باری اور موسلا دھار بارش بھی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز پنجاب میں بھکر،میانوالی، ڈی جی خان، ملتان، سرگودھا،جوہر آباد،خوشاب،بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان ،لیہ میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، فیصل آباد، ساہیوال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، راولپنڈی، جہلم ، اٹک، چکوال، مری اور گلیات میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، مری، گلیات، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، لاہور اورجہلم میں موسلادھار بارش ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جناح ہاؤس حملہ:جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی نمائندگان کا تحریری جواب قبول کرنے سے انکار کر دیا
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق بدھ کے دن بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، پنجگور، قلات، لسبیلہ، سبی، خضدار اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، کشمیر میں چند مقامات پر ژالہ باری موسلادھار بارش کی توقع ہے۔