(24 نیوز) خاتون اسسٹنٹ کمشنر زنیرہ آفتاب کے گھر سے 7 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور اڑھائی لاکھ کے سیونگ سرٹیفیکیٹ چوری ہو گئے۔
راولپنڈی میں تھانہ سول لائنز کے علاقہ میں رہائش پذیر خاتون اسسٹنٹ کمشنر زنیرہ آفتاب کے گھر چوری، نامعلوم چور 7 لاکھ مالیت کے زیورات لے اڑے۔ چور گھر کے تالے توڑ کر اڑھائی لاکھ مالیت کے سیونگ سرٹیفیکیٹ بھی لے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پروفیسر ڈاکٹر عامر سعید کی سربراہی میں طلباء کا سینٹ، قومی اسمبلی اور پیمرا ہیڈ کواٹر کا دورہ
تھانہ سول لائنز پولیس نے خاتون اسسٹنٹ کمشنر زنیرہ آفتاب کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔