(ویب ڈیسک)غزہ میں اسرائیلی مظالم رکوانے میں ناکامی پر ترک صدر اردوان کی اسلامی ممالک پر کڑی تنقید کرتے ہوئے آو آئی سی کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا۔
انقرہ میں پارٹی اجلاس سے خطاب میں کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ روز فلسطینی شہدا کی لاشیں سڑکوں پر بکھری ہوتی ہیں۔
ترک صدر نے مزید کہا کہ اسرائیلی دہشتگرد فلسطینیوں کی حرمت کو پامال کر رہے ہیں، بچوں کو ذبح کیا جا رہا ہے, لوگوں کو خیموں میں جلایا جا رہا ہے، مسلم دنیا کب متحد ہوگی؟ او آئی سی ان مظالم کے خلاف کب مؤثر پالیسی اپنائے گی؟
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب نے فلسطین،اسرائیل کے دو ریاستی حل کی حمایت کردی
صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ اسلامی دنیا کے قلب میں مٹھی بھر دہشتگردوں کے ہاتھوں مسلمانوں کی نسل کشی پر خاموش رہنے اور کچھ نہ کرنے پر اللہ ہم سب کا احتساب کرے گا۔