کراچی: 100 روپے کی شرط پر بچہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کراچی میں 100 روپے کی شرط کے معاملے پر 11 سالہ بچہ شاہ محمد جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار افغان بستی میں 11 سالہ بچے شاہ محمد نے ٹھیلے والے سے سرکہ پینے کے لیے 100 روپے کی شرط لگائی تھی۔
استاد کا بتانا ہے کہ شاہ محمد نے سرکے کی بوتل پینے کے بعد ٹھیلے والے سے شرط کے 100 روپے لیے اور دکان پر گیا، کولڈ ڈرنک خرید کر پی لی، لڑکا گھر آیا تو اسے الٹیاں شروع ہوگئیں۔
حمیداللّٰہ کا کہنا ہے کہ بچے نے بتایا کہ اس نے سرکے کی بوتل اور پھر کولڈ ڈرنک پی لی ہے، شاہ محمد کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ انتقال کر گیا۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ میں اسرائیلی مظالم رُکوانے میں ناکامی پر ترک صدر کی اسلامی ممالک پر کڑی تنقید
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ٹھیلے والے کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔