(ویب ڈیسک)موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری،پاکستان میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی گرتی ہوئی سیلز کے پیش نظر کمپنیاں صارفین کو متوجہ کرنے کیلئے مختلف آفرز دے رہی ہیں اور اسی صورتحال کی شکار ’’ یاماہا‘‘ نے موٹر سائیکل خریدنے والوں کو بڑے انعامات جیتنے کا موقع فراہم کردیا ۔
یاماہا کمپنی نے نئی مہم شروع کی ہے جسے ’’ یاماہا میگا ونز‘‘ (Yamaha Mega Wins) کا نام دیا گیاہے ، 20 مئی سے 31 اگست 2024 تک یاماہا موٹر سائیکل کے خریدار دلچسپ انعامات جیت سکتے ہیں،کمپنی کے اعلان کے مطابق موٹر سائیکل خریدنے والے 60 خوش نصیبوں کو نئے سمارٹ فونز سے نوازا جائے گا۔
مزید برآں 30 خوش نصیب جیتنے والوں کو عمرہ کیلئے واپسی کے ٹکٹ ملیں گے۔
قرعہ اندازی جتنے والے 300 افراد ایسے ہوں گے جنہیں 6ماہ کیلئے کار آمد فیول کارڈز فراہم کئے جائیں گے جس سے ان کے سفری اخراجات میں بڑی کمی واقع ہو گی ،اس سے قبل کمپنی کی جانب سے مارچ میں Yamaha YBR 125G خریدنے کے خواہشمندوں کو خوشخبری سنائی کہ وہ اسے 12 ماہ کی آسان اقسا ط میں بغیر کسی انٹرسٹ کے حاصل کر سکتے ہیں ، جس کی ماہانہ قسط 29 ہزار روپے ہو گی ۔