ڈرنا نہیں کھیلنا ہے،محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو  ہدایت دیدی

پاکستان ہاؤس لندن میں قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی، سابق وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ ،شہبازشریف کے دامادعلی عمران،اسحاق ڈارکے بیٹے علی ڈار بھی شریک تھے

May 30, 2024 | 10:23:AM
ڈرنا نہیں کھیلنا ہے،محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو  ہدایت دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسد علی)پاکستان ہاؤس لندن میں قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

پاکستان ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے عشائیہ میں خصوصی شرکت کی،محسن نقوی کا کہنا ہے کہ  ٹیم جیتے یا ہارے ہمیں سپورٹ کرنا چاہیے،کھلاڑیوں کو بہترین کھیل پیش کرنے کی ہدایت دی ہے،ڈرنا نہیں اچھے طریقے سے کھیلنا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ قوم سے درخواست ہے ٹیم کو ایک مہینہ دیں، ٹیم جیت کر آئے گی، ٹیم ایک میچ ہار جائے تو پوسٹ مارٹم ہوتا ہے۔ 

محسن نقوی  کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ تک ٹیم پر تنقید نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ چار ہفتے بعد ٹیم فائنل میں ہوگی، اس وقت تک ٹیم کا ساتھ دیں، قومی ٹیم کے دماغ میں ایک بات ہو کہ قوم ہمارے ساتھ ہے تو وہ جیت جائے گی۔

 عشائیہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی، سابق وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ بھی شریک تھے۔

وزیراعظم شہبازشریف کے دامادعلی عمران،اسحاق ڈارکے بیٹے علی ڈار بھی شریک تھے۔