ہم نے اس بات پر فوکس کرنا ہے الیکشن شفاف ہوا ہے یا نہیں ؟ الیکشن ٹریبونل کے ریمارکس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ میں این اے 48اور این اے 46اسلام آباد میں مبینہ دھاندلی کیخلاف اپیلوں پر سماعت کے دوران ریٹرننگ افسر کی عدم پیشی پر الیکشن ٹریبونل نے کہاکہ آج بھی ریٹرننگ افسر نہیں آئے، کل والا آرڈر کرتے ہیں، 15ہزار جرمانہ عائد کرتے ہیں۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہاکہ چھوٹی چیزوں پر جھگڑا نہیں کریں جو مین چیز ہے اس پر بات کریں،ہم نے اس بات پر فوکس کرنا ہے الیکشن شفاف ہوا ہے یا نہیں ،آر او آخری بار عدالت میں کیوں پیش نہیں ہوا، مجھے اس بات کا جواب چاہئے۔
الیکشن ٹریبونل میں این اے 48اور این اے 46اسلام آباد میں مبینہ دھاندلی کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی،الیکشن ٹریبونل میں جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہاکہ ریٹرننگ آفیسر 20تاریخ کو پیش کیوں نہیں ہوئے،الیکشن کمیشن نے فارم 45،46،47کی سرٹیفائیڈکاپی عدالت میں جمع کروادیں،وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ ہمیں کچھ چیزیں ہائیکورٹ کے آرڈرز سے متعلق مل نہیں سکیں،الیکشن ٹریبونل نے کہاکہ ہم آرڈر کر دیتے ہیں آپ کو الیکشن ٹریبونل سے متعلق تمام چیزیں ملیں گی۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہاکہ چھوٹی چیزوں پر جھگڑا نہیں کریں جو مین چیز ہے اس پر بات کریں،ہم نے اس بات پر فوکس کرنا ہے الیکشن شفاف ہوا ہے یا نہیں ،آر او آخری بار عدالت میں کیوں پیش نہیں ہوا، مجھے اس بات کا جواب چاہئے،آر اوز کا علیحدہ کردار ہے اور پریزائیڈنگ آفیسر کاعلیحدہ، الیکشن ٹریبونل نے کہاکہ آج بھی ریٹرننگ افسر نہیں آئے، کل والا آرڈر کرتے ہیں، 15ہزار جرمانہ عائد کرتے ہیں۔