الیکشن کمیشن نےپی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس ڈی لسٹ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بینچ کی عدم دستیابی کے باعث پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس ڈی لسٹ کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق بینچ کی دستیابی پر کیس کی سماعت کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا،خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو آج کی سماعت کے لیے نوٹس جاری کر رکھے تھے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے 3 مارچ کو کروائے گئے انٹرا پارٹی الیکشنز پر 7 اعتراضات عائد کئے گئے تھے،الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کروائے، انتظامی ڈھانچہ ختم ہو گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی رجسٹریشن پر سوالات اٹھائے تھے،اعتراضات میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی نے الیکشنز ایکٹ کی سیکشن 208 ایک کے تحت انٹرا پارٹی الیکشنز 5 سال میں نہیں کروائے، الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کا انتظامی ڈھانچہ 5 سال سے نہیں ہے، اب بطور سیاسی جماعت کیا اسٹیٹس ہے؟ پی ٹی آئی نے سیکشن 202 پانچ کے تحت فہرست میں شامل ہونے کے لیے درکار دستاویزات نہیں دیں۔