(24 نیور) ریٹائرڈ ججز کو الیکشن ٹریبونل مقرر کرنے سے متعلق صدارتی آرڈیننس لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں درخواست شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی، درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت قانون سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار نے کہا کہ صدارتی آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے، ٹریبونل مقرر کرنے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آچکا ہے، اس آرڈیننس کا اطلاق الیکشن 2024 پر نہیں ہوسکتا۔
دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت صدارتی آرڈیننس کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیتے ہوئے پٹیشن کے حتمی فیصلے تک اس آرڈیننس کا اطلاق روکے۔