پولیس نے شاعر احمد فرہاد کے خاندان کو ملوادیا،تھانے میں ملاقات

May 30, 2024 | 11:09:AM
پولیس نے شاعر احمد فرہاد کے خاندان کو ملوادیا،تھانے میں ملاقات
کیپشن: تھانے میں ملاقات کا منظر
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پولیس نے شاعر احمد فرہاد کے خاندان کی ان سے ملاقات کرادی۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مظفرآباد سے باہر کہوڑی تھانے میں احمد فرہاد اور ان کی فیملی کی ملاقات ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یعنی بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ  میں مغوی کشمیری شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کے کیس کی سماعت ہوئی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت  کی ۔مغوی شاعر کی اہلیہ عروج زینب نے ایمان مزاری کے ذریعے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے،اٹارنی جنرل منصور اعوان، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل عدالت میں پیش ہوئے،جبکہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

وفاقی حکومت نے احمد فرہاد کی گرفتاری کے حوالے سے عدالت میں رپورٹ پیش کی  جس کے مطابق تھانہ دھیر کوٹ میں گرفتاری ظاہر کی تھی ۔عدالت نے ایمان مزاری کو تھانہ دھیر کوٹ آزاد کشمیر سے شاعر احمد فرہاد کو بازیاب کرانے کی ہدایت  کی تھی ۔