(24نیوز) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے انسداد شدت پسندی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے انتہا پسندی کے باعث بہت سے نقصانات اٹھائے، پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑرہا ہے، پاکستان کودہشتگردی سمیت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے ،انہوں نےکہا کہ افواج پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کامیابی سے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا گیا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات میں سرحد پار عناصر کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں، دہشتگردی کے خلاف ہم سب کو متحد ہونا ہوگا۔