سب سے بڑا چیلنج عمران خان کو رہائی دلانا ہے: علی امین گنڈاپور

May 30, 2024 | 11:41:AM

(24نیوز)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور  نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا چیلنج بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہائی دلانا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے بیان میں کہا کہ پارٹی کی مکمل تشکیلِ نو کر رہے ہیں، پارٹی کی تشکیلِ نو کی ذمہ داری اضلاع کے صدور کو دی ہے،پشاور میں ایم این اے ارباب شیر علی پارٹی منظم کرنے کے ذمہ دار ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ و صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کا یہ بھی کہنا ہے کہ امید ہے کہ صدور پارٹی کو مضبوط کریں گے۔

 
 


 
 
 
 
 

مزیدخبریں