نیب ترامیم ،کیس پہلے لائیو چلتا تھا تو اب بھی لائیو چلنا چاہئے:جسٹس اطہر من اللہ

May 30, 2024 | 12:22:PM

 (امانت گشکوری)جسٹس اطہر من اللہ نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر سماعت لائیو نشر کرنے کی حمایت کردی، جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ کیس پہلے لائیو چلتا تھا تو اب بھی لائیو چلنا چاہئے۔

سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر سماعت  ہوئی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی،جسٹس  امین الدین ، جسٹس جمال مندوخیل،جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی بنچ کا حصہ ہیں،بانی پی ٹی آئی عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے۔

 ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے کہاکہ یہ کیس عوامی مفاد اور دلچسپی کا ہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ کیس ٹیکنیکل ہے، اس میں عوامی مفاد کا معاملہ نہیں،سپریم کورٹ نے کہاکہ لائیو سٹریمنگ پر تھوڑی دیر تک بتاتے ہیں،ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے کہاکہ ہم نے متفرق درخواست دائر کی ہے، سماعت براہ راست دکھائی جائے۔چیف جسٹس نے کہاکہ یہ عوامی مفاد کا مقدمہ نہیں آپ اپنی نشست پر بیٹھ جائیں۔

سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس کی سماعت میں مختصر وقفہ کر دیا، لارجر بینچ میں شامل ججز آپس میں مشاورت کرنے چیمبر میں چلے گئے۔وقفے کے بعد سپریم کورٹ نے براہ راست نشریات کی استدعا مسترد کردی ۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر بھی عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیش ہوئے تھے تاہم کیس کی براہ راست سماعت نشر نہیں کی گئی تھی۔


 

مزیدخبریں